سعودی عرب میں آوارہ کتوں کے خلاف مہم شروع

جمعہ 28 فروری 2020 10:40

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سمیتکئی شہروں کے بلدیہ حکام نے شہریوں کی شکایات پر آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق حالیہ دنوں میں سعودی شہروں میں آوارہ کتوں کی موجودگی ایک مسئلہ بن چکا ہے، سوشل میڈیا پر یہ بحث چل پڑی تھی کہ آخر ان آوارہ کتوں سے چھٹکارا کس طرح حاصل کیا جائے۔

بلدیہ حکام نے شہریوں کی رپورٹس کے بعد آوارہ کتوں کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا ہے کہ کتوں کی نگہداشت نہ کرنے کے باعث آوارہ کتے رہائشی مقامات اور زرعی فارموں میں جگہ جگہ نظر آنے لگے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ کتوں سے چھٹکارے کے لیے تین طریقے اپنائے جائیں،ایک ان کو پکڑ کر ناکارہ بنا دیا جائے، دوسرا حل یہ ہے کہ ماحولیات، پانی و زراعت، تعلیم،اطلاعات کی وزارتوں، جانور اور ماحول دوست اداروں، مویشیوں کی ادویات کی سپیشلسٹ جامعات، جانوروں کے مالکان، بلدیاتی کونسل اور شوریٰ کی شراکت سے خصوصی قومی پروگرام شروع ، جانوروں کی صحت سے متعلق عالمی تنظیم او آئی ای کی سکیم کی پابندی کی جائے اس کے علاوہ آوارہ کتوں کے حوالے سے جراثیم کش ادویات استعمال کی جائیں۔