پی ٹی آئی حکومت میں جہانگیر ترین کی آمدن میں 18.7فیصد اضافہ

ترین کی سالانہ آمدن 37ارب روپے سے بڑھ کر57ارب روپے ہوگئی، گزشتہ سال 2لاکھ ٹن جبکہ اس سال 1لاکھ ٹن چینی برآمد کردی، رپورٹ میں انکشاف

جمعہ 28 فروری 2020 20:43

پی ٹی آئی حکومت میں جہانگیر ترین کی آمدن میں 18.7فیصد اضافہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) عمران خان کی حکومت برسراقتدار آنے کے بعد جہانگیر ترین کی آمدن میں بے بہا اضافہ ہواہے، جہانگیر ترین کی سالانہ آمدن 57ارب سے بڑھ گئی ہے جبکہ پی ٹی آئی کی حکومت سے پہلے سالانہ آمدن 37ارب روپے تھا، جہانگیر ترین کی طرف سے میڈیا کو جاری ایک بیان میں تسلیم کیا ہے کہ ان کی ملکیت جے ڈی ڈبلیو ہولڈنگ کی سالانہ آمدن 37ارب روپے سے بڑھ کر 57ارب روپے ہوگئی ہے اور اس آمدن میں اضافہ 18.75 فیصددیکھنے میں آیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مئی 2018 میں ان کی کمپنیوں کی سالانہ آمدن 37ارب روپے تھی جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 48ارب روپے تھی، 2019میں کمپنیوں کی آمدن 57ارب روپے ہے۔ جہانگیر ترین کے ذاتی ملکیتی میں3 عدد شوگر ملیں ہیں جبکہ پاور کمپنیاں بھی ان کی ملکیتی ہیں گزشتہ سال جہانگیر ترین نے 2لاکھ ٹن چینی برآمد کی ہے جبکہدوسرے سال جہانگیر ترین نے 1لاکھ 20ٹن چینی برآمد کرنے کی درخواست عمران خان کو دے رکھی ہے، جہانگیر ترین کی کمپنیوں میں سابق گورنر پنجاب احمد محمود کے شئیرز 26.5 فیصد ہیںجبکہ رانا نسیم کے شئیرز 7.4فیصد ہیں۔