گندم کے حالیہ بحران کی جانچ کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

ہفتہ 29 فروری 2020 16:42

گندم کے حالیہ بحران کی جانچ کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے اسلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) گندم کے حالیہ بحران کی جانچ کے لیے جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔ ہفتہ کو درخواست طاہر محمود نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں وفاقی حکومت وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار وفاقی وزیر خسروبختیار جہانگیر ترین سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گندم کے حالیہ بحران سے آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ درخواست کے مطابق معلوم کیا جائے کہ حالیہ گندم بحران سے کس کو فائیدہ ہوا۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیاکہ گندم بحران کو جانچنے کے عدالت آزاد جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لائے۔