کرونا وائرس نے قطر کو بھی اپنا شکار بنا لیا

قطری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مملکت میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ گیا ہے، جو ایران سے واپس آیا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان ہفتہ 29 فروری 2020 17:32

کرونا وائرس نے قطر کو بھی اپنا شکار بنا لیا
دوحہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29فروری 2020ء) کرونا وائرس کے باعث دُنیا بھر میں اب تک ہزاروں ہلاکتیں ہو چکی ہیں تاہم ابھی تک اس موذی وبا کا سلسلہ تھمنے میں نہیں آ رہا۔ تمام خلیجی ممالک میں کرونا وائرس کے مریض ظاہر ہو چکے تھے، صرف قطر اور سعودی عرب ہی اس وبا سے محفوظ رہ گئے تھا، مگر اب تازہ ترین خبر کے مطابق قطر بھی کرونا وائرس کے حملے سے بچ نہیں سکا۔

قطری وزارت صحت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ مملکت میں بھی کرونا وائرس کا پہلا مریض سامنے آ چکا ہے جو کہ قطر کا ہی باشندہ ہے۔ 36 سالہ قطاری کچھ عرصہ قبل ایران گیا تھا اور حالیہ دنوں واپس آیا تھا۔ جب اس کی حالت انتہائی خراب رہنے لگی۔ جب اس شخص کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تو ڈاکٹروں نے اس کے کرونا وائرس میں مبتلا ہونے کا شُبہ ظاہر کیا۔

(جاری ہے)

ٹیسٹ لیے جانے کے بعدجب رپورٹ چیک کی گئی توڈاکٹروں کا شک یقین میں بدل گیا کہ یہ شخض واقعی کرونا وائرس کا شکار ہو چکا تھا۔ قطری وزارت صحت کے مطابق مریض کا علاج جاری ہے اور اب اس کی حالت خاصی بہتر ہو چکی ہے۔ واضح رہے کہ اب صرف سعودی عرب ہی ایسا ملک بچا ہے جہاں پر کرونا وائرس کا ابھی تک کوئی مریض رپورٹ نہیں ہوا۔ اس وائرس کے سبب سب سے زیادہ ہلاکتیں چین میں ہوئی ہیں اور اس کے بعد ایران کا نمبر ہے جہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے جبکہ اب تک 600سے زائد افراد کے متاثر ہونے کا پتا چلا ہے۔

خلیجی ممالک میں کرونا وائرس کے شکار افراد وہ ہیں جو ایران سے ہو کر اپنے ممالک واپس آئے تھے اور اس کے بعد ان سے یہ مرض دیگر افراد میں منتقل ہوا۔ کویت میں 43 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ تمام متاثرہ افراد کو علاج کے خصوصی مراکز میں الگ تھلگ رکھا گیا ہے۔