ٹوکیو، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جاپان میں تمام سکول بند

پیر 2 مارچ 2020 15:30

ٹوکیو، کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر جاپان میں تمام سکول بند
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) جاپان میںکورونا وائرس کا ممکنہ پھیلاؤ روکنے کے لئے ملک بھر کے سکول بند کردیئے گئے ہیں۔ وزیر اعظم شینزو آبے نے مقامی حکومتوں سے کہا تھا کہ وہ پیر سے اپریل کے آغاز تک تعلیمی اداروں کو بند رکھیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزارت تعلیم نے تعلیمی بورڈز کو ہدایات بھی جاری کیں جبکہ وزیر تعلیم کوئچی ہوئی گیاڈا نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ مارچ کے آخر میں موسم بہار کی تعطیلات سے قبل ملک بھر میں تمام ایلیمنٹری، جونئیر اور ہائی سکول فوری طور پر بند رہیں گے، اس لئے اس دوران تمام طلبہ گھروں پر ہی رہیں اور متعلقہ وزارتیں اور ادارے اس امر کو یقینی بنائیں کہ کوئی بچہ بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلے۔

انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بندش کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ماہرین صحت نے گروپ انفیکشن کے خدشات ظاہر کئے تھے۔ یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب اساتذہ، طلبہ اور والدین نے شیڈول کے بغیر تعطیلات پر غیر یقینیت کا اظہار کیا تھا جس پر حکومت نے فیصلہ کیا کہ وہ بچوں کے گھروں پر رہنے کے حوالے سے مالیاتی اخراجات خود برداشت کرے گی۔ کابینہ کے دفتر کے اعلامیہ کے مطابق مارچ کے دوران بچوں کے سرپرستوں کو52800 سے 264000 ین تک سبسڈی دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :