ملتان کرکٹ اسٹیڈیم دنیا کے سب سے بہترین اسٹیڈیمز میں سے ایک قرار دیا جانے لگا
پی ایس ایل کے سلسلے میں کھیلے گئے ہر میچ میں اسٹیڈیم تماشائیوں سے مکمل طور پر بھرا رہا، پاکستان آنے والے غیر ملکی سابق و موجودہ کرکٹرز اسٹیڈیم سے بے حد متاثر دکھائی دیے
محمد علی پیر 2 مارچ 2020 23:40
(جاری ہے)
ایونٹ کے میچز پہلی مرتبہ ملتان میں کھیلے گئے۔
اس دوران شائقینِ کرکٹ نے میزبان ٹیم کے ساتھ ساتھ مہمان ٹیموں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ تینوں میچز کے دوران جہاں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں تِل دھرنے کی جگہ نہیں تھی وہی شائقینِ کرکٹ کی ایک بڑی تعدادنے اسٹیڈیم کے باہر اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بھی ڈیرے ڈالے رکھے۔شائقین کرکٹ کی کثیر تعداد میں اسٹیڈیم آمد پر مقامی اور غیر ملکی کھلاڑی سب ہی معترف رہے۔ ملتان اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے شاندار انعقاد کے بعد سے پاکستان آنے والے تمام غیر ملکی کرکٹرز، کوچز اور ماہرین اس اسٹیڈیم سے بے حد متاثر ہوئے ہیں۔ جبکہ غیر ملکی شائقین کرکٹ بھی ملتان اسٹیڈیم کے شاندار مناظر دیکھ کر حیران رہ گئے۔ ان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم ناصرف پاکستان کا سب سے بہترین اسٹیڈیم ہے، بلکہ یہ دنیا کے سب سے بہترین کرکٹ اسٹیڈیمز میں سے ایک ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے کامیاب انعاد کے بعد اب پی سی بی اسی میدان پر بین الاقوامی میچز کروانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
محمد حارث نے ایسی کوئی پرفارمنس نہیں دی جو اسے پاکستانی ٹیم میں رکھا جائے : احمد شہزاد
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منایا جائے گا
-
بابر اعظم پاکستان کو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،عماد وسیم کا دعویٰ
-
منیبہ علی کے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ایک ہزار رنز مکمل
-
پاکستان کی اوپننگ جوڑی کا مسئلہ بابر اور رضوان نہیں بلکہ صائم ہے : شاہد آفریدی
-
محسن نقوی کی قذافی سٹیڈیم،نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات لینے کی ہدایت
-
پی ایس ایل 9 : بورڈ بعض سٹیک ہولڈرز سے واجبات کا منتظر
-
پی ایس ایل 10 کیلئے ونڈو تجویز کر دی گئی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے ٹکٹوں کی قیمتیں 'دگنی' ہوگئیں
-
دو پاکستانی کھلاڑی آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے ٹریننگ سیشن سے محروم
-
آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات
-
نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر کورے اینڈرسن امریکی ٹیم میں شامل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.