اردن اور مراکش میں اٹلی پلٹ دوشہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق

مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے علاج کے لیے الگ تھلگ کردیا گیا،مراکشی حکام

منگل 3 مارچ 2020 11:49

اردن اور مراکش میں اٹلی پلٹ دوشہریوں میں کرونا وائرس کی تصدیق
عمان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مارچ2020ء) چین سے پھیلنے والا کرونا وائرس افریقی عرب ملک مراکش اور مشرق وسطیٰ میں اردن تک پہنچ گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مراکش کی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں تصدیق کی کہ اٹلی سے آنے والے ایک مراکشی شہری کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ کرونا کے مریض کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم اسے علاج کے لیے الگ تھلگ کردیا گیا ۔

وزارت صحت کا کہنا تھا کہ کرونا کے متاثرہ مریض کو دارالبیضاء شہر میں مالائی یوسف اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔قبل ازیں مراکشی وزیر صحت خالد آیت الطالب نے کرونا کے ملک میں داخلے کی روک تھام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ادھر کرونا سے جڑی ایک دوسری خبر میں بتایا گیا کہ اردن میں بھی کرونا وائرس سے ایک شخص کے متاثر ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔