چین میں کورونا وائرس کے مزید 125 کیس رپورٹ، دنیا بھر میں اموات 3,100 ہو گئیں

منگل 3 مارچ 2020 11:51

چین میں کورونا وائرس کے مزید 125 کیس رپورٹ، دنیا بھر میں اموات 3,100 ہو ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) چین میں کورونا وائرس کے مزید 125 کیس سامنے آگئے ہیں جو 6 ہفتوں کی کم ترین تعداد ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ ہوبی میں مزید 31 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کے بعد چین میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 2,943 ہو گئی ہے جبکہ منگل کو صوبہ ہوبی سے باہر11 نئے متاثرہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں متاثرہ کیسز کی مجموعی تعداد80,000 سے زائد ہو گئی ہے اور دنیا بھر میں اموات 3,100 ہو گئی ہیں۔