جلد فنانشل ونگ بنا کر مالی مشکالات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز

بدھ 4 مارچ 2020 23:27

جلد فنانشل ونگ بنا کر مالی مشکالات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے، میئر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مارچ2020ء) میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی مدت پوری کر کے جائیں گے اور جلد اپنا فنانشل ونگ بنا کر مالی مشکالات کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ایم سی آئی کے چار سال مکمل ہونے پر کارپوریشن کے ن لیگی نمائندوں کے اعزاز میں ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی کے سیرنٹی رزاٹ شاہ اللہ دتہ پر دیئے گئے ظہرانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈپٹی میئر سید ذیشان علی نقوی، چوہدری رفعت جاوید اور اعظم خان سمیت ن لیگ کے چیئرمینوں اور ممبران ایم سی آئی نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی میئرز سید ذیشان علی نقوی، چوہدری رفعت جاوید اور اعظم خان نے کہا کہ ہم درست سمت میں کام کر رہے ہیں۔ چیئرمینوں نے کہا کہ ایم سی آئی کو فنڈز نہیں دیئے گئے جس کی وجہ سے میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز وہ کام نہیں کرپائے جو وہ اسلام آباد کی خوبصورتی کے لئے کرنا چاہتے تھے میئر اسلام آباد اس شہر کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے پاس فنڈز کا مسئلہ ہے۔ ممبران ایم سی آئی نے کہا کہ اس خوبصورت تقریب کے اہتمام پر ہم میئر اسلام آباد کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :