
سعودی عرب میں کرونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا
مملکت میں رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 2 ہوگئی، وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جانے کا سلسلہ جاری
محمد علی
جمعرات 5 مارچ 2020
00:49

(جاری ہے)
جس کے بعد سعودی عوام اور تارکین وطن میں بہت زیادہ تشویش پھیل گئی تھی اور حفاظتی تدابیر میں تیزی آ گئی تھی۔
اس سعودی مریض کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کی حالت اب سنبھل چکی ہے۔ العربیہ نیٹ نیوز کے مطابق سعودی عرب میں کرونا وائرس کی صورت حال کا جائزہ لینے والی متعلقہ کمیٹی کا تیرہواں اجلاس منگل کے روز فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے صدر دفتر میں منعقد ہوا۔اس موقع پر کمیٹی نے اطمینان دلایا کہ جس سعودی شہری کے کرونا وائرس سے متاثر ہونے کا اعلان کیا گیا تھا اب اس کی حالت مستحکم ہے۔ مذکورہ مریض کی بہترین سطح پر دیکھ بھال کی گئی۔کمیٹی نے مزید بتایا کہ کرونا سمیت تمام وائرسوں کا پتہ چلانے کے لیے فوری مداخلت کی ایک خصوصی ٹیم تیار کی گئی ہے۔ یہ ٹیم تجربہ کار اور تربیت یافتہ طبی ماہرین پر مشتمل ہے۔کمیٹی کے مطابق یہ ٹیم پوری شفافیت کے ساتھ کام کرے گی۔ وائرس سے متاثرہ کسی بھی کیس کے نمودار ہونے یا نمونوں کے معائنے کی رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں اس کا فوری طور پر اعلان کیا جائے گا۔متعلقہ کمیٹی نے زور دیا کہ اس حوالے سے آگاہی کی سطح بڑھانے اور افواہوں پر کان نہ دھرنے کی ضرورت ہے۔ کمیٹی نے باور کرایا کہ اس نے کرونا وائرس کے حوالے سے روزانہ کی بنیادوں پر پیش رفت پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ کمیٹی نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، دنیا بھر میں متعلقہ اداروں اور مملکت میں مختص خصوصی مراکز کے ساتھ رابطہ کاری جاری ہے۔واضح رہے کہ مملکت میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والا شخص مملکت کا شہری ہے جس نے حال ہی میں ایران کا سفر کیا تھا اور بحرین کے راستے ملک میں واپس آیا تھا۔ اس کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اس شہری نے بحرین سے مملکت کی داخلی گذرگاہ میں اپنی موجودگی ظاہر نہیں کی تھی اس کے ٹیسٹ کیے گئے،ان کے نتائج مثبت آنے کے بعد اس کو ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جہاں اسے الگ تھلگ رکھا جارہا ہے اور منظور شدہ طریق کار کے مطابق اس کو علاج ومعالجے کی سہولتیں مہیا کی جارہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ ہفتے غزہ معاہدہ ہوسکتا ہے‘ ٹرمپ پرامید ہوگئے
-
ایرانی جوہری پروگرام کسی اور مقام سے شروع ہو سکتا ہے، امریکا
-
فلائی دبئی اور اماریٹیک کے درمیان شراکت، عملے کے لیے بائیومیٹرک اسمارٹ گیٹس متعارف
-
سعودی عرب میں3 لاکھ 34 ہزار شہریوں کی اے آئی تربیت مکمل
-
آئندہ ہفتے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ ہوسکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ
-
امریکا، ٹیکساس میں طوفان سے تباہی،24افراد ہلاک
-
امریکی صدر ٹرمپ نے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل پر دستخط کر دئیے
-
حکومت اور فوج کے درمیان کشیدگی، اسرائیلی وزیر اعظم اپنے چیف آف سٹاف پر چلا اٹھے
-
ایران کا جوہری منصوبہ مکمل طور پر تباہ نہیں ہوا، امریکی عہدیدار
-
مسجد نبوی ﷺکی صفائی کے دوران 2700 لیٹر سے زیادہ جراثیم کش ادویات کا استعمال
-
ٹرمپ ملک بدر کرنے اور امریکی شہریت ختم کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں، ظہر ان ممدانی
-
مہاراشٹرمیں 2 لاکھ ٹرکوں کی ہڑتال، ای چالان اورہراسانی کیخلاف احتجاج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.