بھارت کی جانب سے چین سے پاکستان آنیوالے بحری جہاز کو پکڑنے پر چینی وزارت خارجہ کاردعمل

ایک بڑے اور ذمہ دار ملک کے طور پر چین سختی سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریاں اور بین الاقوامی شرائط پر عمل کر رہا ہے،ترجمان چینی وزارت خارجہ

جمعہ 6 مارچ 2020 00:05

بھارت کی جانب سے چین سے پاکستان آنیوالے بحری جہاز کو پکڑنے پر چینی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2020ء) بھارت کی جانب سے چین سے پاکستان آنے والے بحری جہاز کو پکڑنے پر چینی وزارت خارجہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ چین نے ان اطلاعات کا جائزہ لیا ہے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ایک بڑے اور ذمہ دار ملک کے طور پر چین سختی سے ایٹمی عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریاں اور بین الاقوامی شرائط پر عمل کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان چینی دفتر خارجہ نے کہا کہ معلومات کے حصول کے بعد ہمیں علم ہوا ہے کہ یہ چیز اصل میں دل کے علاج کے لیے ایک ہارٹ ٹریٹمنٹ فرنس شیل سسٹم ہے،یہ سسٹم ایک چینی کمپنی چین میں تیار کرتی ہے۔ترجمان نے کہا کہ یہ فوجی استعمال کے لیے ہے نہ ہی ایٹمی عدم پھیلاو اور ایکسپورٹ کنٹرول کے تحت دوہرے استعمال کے لیے،چینی تجارتی جہاز اور اس کے مالکان نے اس سے پہلے ہی پوری سچائی سے بھارتی انتظامیہ کو بتا دیا تھا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ لہزا نہ کوئی غلط بیانی کی گئی نہ ہی کوئی بات چھپائی گئی۔