حالیہ بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی ڈیٹا فوری اکھٹا کیا جائے ،محمودخان

ہفتہ 7 مارچ 2020 17:08

حالیہ بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی ڈیٹا فوری اکھٹا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2020ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والی جانی و مالی نقصانات کا تفصیلی ڈیٹا فوری اکھٹا کیا جائے جبکہ مزید نقصانات کو کم سے کم کرنے کیلئے ہر ضلع میں فیلڈ ٹیمیں روانہ کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے تمام ضلعی انتظامیہ کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں ان بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی و امداد اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لئے فوری ٹیمیں روانہ کریں۔

یہاں سے جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت ان متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر ے گی اوراس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :