کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکست میں انتظامیہ کی غلطی ثابت ہو گئی
5مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں بین کٹنگ کو غلطی سے آؤٹ دیا گیا
عثمان خادم کمبوہ اتوار 8 مارچ 2020 10:59
(جاری ہے)
امپائر نے وہاب ریاض کی نوبال چیک کرنے کیلئے ایکشن ری پلے کا سہارا لیا اور مختلف اینگلز کو بار بار دیکھ کر فیصلہ کیا گیا کہ وہاب ریاض کی گیند نو بال نہیں تھی۔
امپائر نے اسکرین پر چلایا گیا ایکشن ری پلے دیکھ کر بین کٹنگ کو آؤٹ قرار دے دیا لیکن بعد ازاں غور کرنے پر معلوم ہوا کہ اسکرین پر چلنے والے ری پلے ہی غلط تھے۔ درحقیقت ری پلے میں چلنے والے شاٹس دو الگ الگ گیندوں کے تھے، لیکن سائیڈ کیمرے کا ری پلے اس بال کا تھا جس گیند پر بین کٹنگ آؤٹ ہوئے تھے۔ اس غلط فیصلے کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میچ ہار گئی۔ پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 30 رنز سے شکست دید تھی۔ پشاور زلمی کے 171 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹسن اور جیسن روئے نے اننگز کا آغاز کیا اور دو اوورز میں سکور 27 تک پہنچا دیا،شین واٹسن 19 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے،لیونگ سٹون نے ان کا کیچ لیا،احمد شہزاد 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، جیسن روئے 24 بالز پر 44 رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کی بال پر بولڈ ہو گئے،احمد شہزاد ایک مرتبہ پھر ناکام ہوئےاور17گیندوں کا سامنا کرکے صرف 10 رنز بنا کر وہاب ریاض کی وکٹ بن گئےتھے۔ جبکہ بین کٹنگ کو غلط آوٹ دیا گیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.