مکہ مکرمہ میں سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونے پر پابندی عائد کر دی گئی
خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ ادا کرنا ہو گا
محمد عرفان پیر 9 مارچ 2020 10:42
(جاری ہے)
جہاں کہیں بھی لوگ سڑکوں اور پبلک مقامات پر گاڑی دھونے میں مصروف نظر آتے ہیں، ان کو موقع پر ہی ایک ہزار ریال جرمانہ کر دیا جاتا ہے۔
مکہ میونسپلٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کریک ڈاؤن کے لیے گاڑیوں کی دھلائی کے لیے استعمال ہونے والے سینکڑوں گیلن اور تیار لوشن بھی ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مکہ مکرمہ میونسپلٹی کی جانب سے مضر صحت گوشت اور سبزیوں و پھلوں کی فروخت روکنے کے لیے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن کیے جا رہے ہیں، ان چھاپوں کے دوران ناقابل استعمال غذائی اشیاء ضبط کرنے کے علاوہ فروخت کرنے والوں کو بھی گرفتار کر کے ان پر جرمانے عائد کیے جا رہے ہیں۔آج کے روز بھی مکہ میونسپلٹی کی جانب سے زائد المعیاد اور مضر صحت غذائی اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی گئی۔ سعودی ویب سائٹ سبق کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بلدیہ اہلکاروں پر مشتمل ایک انسپکشن ٹیم نے نکاسہ مارکیٹ کا دورہ کیا۔ جس دوران وہاں پر ٹھیلوں اور دُکانوں پر فروخت کی جانے والی 70 ٹن غذائی اشیاء تحویل میں لینے کے بعد تلف کر دی گئیں۔ جن میں مضر صحت اور زائد المیعاد گوشت، مچھلیاں، پھل اور سبزیاں شامل تھیں۔ جبکہ غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے درجنوں غیر مُلکی بھی گرفتار کر لیے گئے، جن میں متعدد پاکستانی بھی شامل ہیں۔ گرفتار شدگان کی بڑی تعداد غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھی۔ جنہیں ڈی پورٹ کرنے کی خاطر جلد ہی شمیسی جیل منتقل کر دیا جائے گا۔ بلدیہ اہلکاروں نے بتایا کہ نکاسہ مارکیٹ میں غیر قانونی تارکین ریڑھیاں اور ٹھیلے لگا کر پھل سبزیاں اور دیگر غذائی اجناس فروخت کر رہے تھے جن میں سے زیادہ تر صحت عامہ کے لیے نقصان دہ تھیں۔ چھاپے کے وقت یہ غیر قانونی ٹھیلے والے اپنا سامان چھوڑ کر وہاں سے بھاگ نکلے تاہم چند ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
-
آسٹریلیا نے اسٹوڈنٹ ویزا کی مالی شرائط سخت کردیں، بھارت سب سے زیادہ متاثر
-
ہزاروں مظاہرین کا نیتن یاہو سے جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کا مطالبہ
-
رفح پر اسرائیلی حملے کی طرف پیش قدمی، راہداری کا آپریشن اسرائیلی فوج نے سنبھال لیا
-
حماس جنگ بندی تجاویزہمارے مطالبات کے مطابق نہیں، اسرائیل
-
یمن میں شاہ سلمان سینٹر کی جانب سے 3 روزمیں دل کے 80 آپریشن کیے گئے
-
ایران ملائیشیا کے ذریعے تیل پابندیوں کی خلاف ورزی کررہا ہے،امریکہ
-
رفح پراسرائیلی ٹینکوں کی یلغار،ہسپتالوں کے ڈاکٹر اور طبی عملے کے ارکان علاقہ چھوڑنے لگے
-
ٹویوٹا کمپنی کو گزشتہ سال 31.82 بلین ڈالر کا ریکارڈ منافع
-
رفح پراسرائیلی حملہ لاکھوں زندگیاں خطرے میں ڈال دے گا ، اقوام متحدہ
-
بھارتی کرکٹ ٹیم میں مسلمانوں کے انتخاب کو روکنے کیلئے بی جے پی کو 400 سیٹیں چاہیے، مودی
-
مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر چین فرانس مشترکہ بیان انسانی ضمیرکی آواز ہے، چینی میڈیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.