بن کٹنگ کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بقیہ 2 میچز میں شرکت مشکوک
آسٹریلوی آل راونڈر اپنی دادی کے انتقال کے باعث آسٹریلیا واپس روانہ ہو سکتے ہیں
محمد علی بدھ 11 مارچ 2020 00:18
(جاری ہے)
اسی باعث بین کٹنگ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بقیہ دونوں یا کم از کم کل ملتان سلطانز کیخلاف میچ میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو اپنے دونوں بقیہ میچز کراچی میں ہی کھیلنا ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شکستوں کے بعد ٹیم کے فاسٹ بالر سہیل خان نے مختلف شہروں میں میچز کھیلنے کیلئے مسلسل سفر کے خلاف آواز بلند کردی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایونٹ میں میچز کیلئے ایک دن چھوڑ کر سفر کرنا پڑ رہا ہے جس کی وجہ سے کھلاڑی سیٹ نہیں ہو پا رہے ۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی ہمت ہے کہ وہ سفری مشکلات کے باوجودٹورنامنٹ میں کھیل رہے ہیں لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ کھلاڑی تھک چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو اگر ایک جگہ میچز ملیں تو وہ وکٹ کو بھی بہتر طریقے سے جان سکیں گے ۔ ملتان ،اسلام آباد اور لاہور کے مسلسل سفر کے باعث وکٹوں کی سمجھ نہیں آرہی ہے ۔ لڑکوں کی بڑی ہمت ہے کہ وہ میچ کھیلنے کے بعد دوبارہ سفر کیلئے تیار ہوجاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا ہے کہ ٹریولنگ شیڈول کے علاوہ عمر اکمل کی غیر حاضری سے بھی فرق پڑا کیونکہ وہ اہم کھلاڑی تھے ۔ نسیم شاہ اور محمد حسنین نوجوان فاسٹ بالرز ہیں لہٰذا دونوںپر زیادہ دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا جبکہ نسیم شاہ بہت باصلاحیت بالر ہے ، اس کے ان فٹ ہونے سے مشکل ہوئی ۔سہیل خان پر امید ہیں کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹورنامنٹ میں کم بیک کرے گی کیوں کہ سرفراز احمد اچھے کپتان اور ذہنی طور پر مضبوط ہیں۔ یقین ہے کہ وہ ایسا کامبی نیشن بنائیں گے جس کی بدولت ٹورنامنٹ کے باقی دو میچز جیت کر دکھائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کے لیے 184 رنز کا ہدف
-
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ میں سی ڈی اے نے آرمی کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، عمران خان کا سپورٹر قیدی نمبر 804 کی شرٹ پہنے سٹیڈیم پہنچ گیا
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
-
اقربا پروری کے الزامات، فخر زمان ، اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پاکستان اورانگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا
-
شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی سنبھالنے سے معذرت کرلی
-
بابر اعظم کی مداح کا سنچری مارنے پر مرسڈیز کار تحفے میں دینے کا اعلان
-
احمد شہزاد نے عثمان خان کی پاکستانی ٹیم میں سلیکشن پر سوال اٹھایا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ 30 لاکھ روپے میں بکنے لگے
-
ہر میچ میں 200 کرنے کیلئے کھیلیں گے، فخر زمان نے ٹیم کی بیٹنگ سٹریٹجی بتا دی
-
پونٹنگ، لینگر، فلاور کے بعد سنگاکارا کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.