یوسف خان کا دلیپ کمار بننا ’محض قسمت کا کھیل تھا
اداکارہ دیوکا رانی نے دلیپ کمار کو بالی وڈ میں متعارف کروایا تھا
بدھ 11 مارچ 2020 18:20
(جاری ہے)
فلموں کی دنیا میں آنے سے پہلے دلیپ کمار، یوسف خان کے نام سے جانے جاتے تھے۔یوسف خان کی شکل و صورت سے متاثر ہو کر دیوکا رانی نے ان کو اپنا وزٹنگ کارڈ تھما دیا اور یوسف خان کو ممبئی لوٹنے پر ملنے کا کہا۔
فلم ساز امیہ چکرورتی بھی دیوکا رانی کے ہمراہ تھے۔ممبئی پہنچنے پر یوسف خان نے دیوکا رانی اور امیہ چکرورتی سے ملاقات کی اور آئندہ آنے والی فلم کے لیے سکرین ٹیسٹ دیا۔ یہ فلم ’جوار بھاٹا‘ تھی جس نے یوسف خان کو بالی ووڈ میں بطور دلیپ کمار متعارف کروایا۔ فلم میں دلیپ کمار نے دیوکا رانی کے ساتھ ہیرو کا کردار ادا کیا۔دلیپ کمار کو فلموں میں کام کرنے پر ماہانہ تنخواہ ایک ہزار روپے ملتی تھی۔دیوکا رانی کا شمار اس وقت کے بااثر فنکاروں میں ہوتا تھا۔ دیوکا رانی نے دلیپ کمار کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کی شخصیت بالی وڈ سٹار بننے کے لیے بالکل مناسب ہے۔سوانح حیات میں دلیپ کمار کی مدھوبالا کے ساتھ محبت کا بھی ذکر ہے۔ دلیپ کمار ایک شرط پر مدھوبالا کے ساتھ شادی کرنے کو تیار تھے کہ وہ فلموں میں کام کرنا چھوڑ دیں گی۔کہا جاتا ہے کہ مدھو بالا کے والد عطااللہ خان کو اپنی بیٹی کی دلیپ کمار کے ساتھ شادی پر اعتراض تھا۔ عطااللہ نہیں چاہتے تھے کہ مدھوبالا فلموں میں کام کرنا چھوڑیں کیونکہ وہ اپنے خاندان کے لیے کمانے والی واحد فرد تھیں۔ دلیپ کمار سے پہلے مدھو بالا اداکار پریم نتھ کے ساتھ محبت کے رشتے میں بندھی ہوئی تھیں۔ لیکن دلیپ کمار کے منظر عام پر آنے پر یہ محبت اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔قسمت نے تو دلیپ کمار اور مدھو بالا کا ساتھ نہ دیا لیکن مغل اعظم میں دونوں کی پریم کہانی کو بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.