فیس بک انٹرنیشنل کے وفد کی ظفر مرزا سے ملاقات، کورونا وائرس پر گفتگو

کورونا وائرس، فیس بک کی پاکستان کو تعاون کی پیشکش، تعاون کی یقین کروای دی

جمعرات 12 مارچ 2020 15:25

فیس بک انٹرنیشنل کے وفد کی ظفر مرزا سے ملاقات، کورونا وائرس پر گفتگو
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مارچ2020ء) فیس بک انٹرنیشنل نے حکومت پاکستان سے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے اور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ترجمان وزارتِ صحت کے مطابق فیس بک انٹرنیشنل کے وفد نے معاون خصوصی صحت ظفر مرزا سے ملاقات کی۔ وفد میں نمائندہ گورنمنٹ اینڈ پبلک ایڈووکیسی جولن ذو اورصارم عزیز شامل تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان وزارت صحت نے کہا کہ ملاقات کے دوران کورونا وائرس کی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی، وفد نیکورونا وائرس کے سلسلے میں آگاہی کیلئے تعاون کی پیش کش کی ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ فیس بک انٹرنیشنل کے تعاون سے کورونا وائرس سے متعلق آگاہی دینے میں مدد ملے گی۔پاکستان میں سب سیزیادہ سوشل میڈیا صارفین فیس بک کے پلیٹ فارم پر ہیں، پاکستان میں تقریباً 41 ملین سے زائد لوگ فیس بک استعمال کرتے ہیں۔جولن زو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے غلط معلومات کو فیس بک سے ہٹا دیا جائے گا۔