سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی کا ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ ‘ پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سول ایشن اتھارٹی کی جانب سے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا

جمعرات 12 مارچ 2020 23:46

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مارچ2020ء) سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن حسن ناصر جامی نے ایوی ایشن ڈویژن کے اعلیٰ حکام کے ہمراہ جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا اچانک دورہ کیا اور پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے بعد سول ایشن اتھارٹی کی جانب سے کئے گئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ایوی ایشن نے ایئرپورٹ پر قائم کئے گئے ہیلتھ ڈیسک کا دورہ کیا اور ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے ان کو درپیش مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ایوی ایشن ڈویژن ایئرپورٹس پر مسافروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے۔ مزید برآں سیکرٹری ایوی ایشن نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں اور سفر کرنے والے تمام افراد کو کورونا وائرس کے حوالے سے آگاہی پھیلانے کی مہم پر عملدرآمد بھی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :