کورونا وائرس کا خوف، ترکی نے سکولز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان کردیا

ترک حکومت نے ملک بھر کے سکول 1ہفتے کیلئے اور یونیورسٹیز 3ہفتوں کیلئے بند کردیں

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعہ 13 مارچ 2020 00:17

کورونا وائرس کا خوف، ترکی نے سکولز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان ..
قائرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 مارچ2020ء) کورونا وائرس کے خدشے کے پیشِ نظر ترکی نے تمام سکولز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترک حکومت نے ملک بھر کے سکول 1ہفتے کیلئے بن کردیے ہیں جبکہ یونیورسٹیز 3ہفتوں کیلئے بند کردی گئی ہیں۔ یہ اقدام ترکی میں کورونا وائرس کا پہلا مریج سامنے آنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ ابھی تک ترکی کورونا وائرس کی وباء سے محفوظ ہے لیکن ایک کیس سامنے آنے اور پورے یورپ میں وائرس پھیلنے کے بعد ترکی نے بھی ہنگامی اقدامات اٹھانا شروع کردیے ہیں جن میں سب سے پہلے تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن خود کو کرونا وائرس سے بچانے کے لیے بہت زیادہ احتیاط برتے ہیں۔ اگرچہ ترکی اب تک کرونا کا صرف ایک کیس سامنے آیا ہے کہ تاہم صدر طیب ایردآن نے گذشتہ ہفتے برسلز میں یورپی رہ نمائوں سے ملاقات کے دوران ان سے فاصلہ برقرار رکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اجلاس میں موجود کسی لیڈر سے مصافحہ نہیں کیا بلکہ کچھ فاصلے سے اپنے سینے پر ہاتھ رکھ کر ان کے سلام کا جواب دیا۔

میڈیارپورٹص کے مطابق ترک صدر کی یورپی لیڈروں سے ملاقات کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔ اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ایردوآن اپنے ہمراہ ایک فوٹو گرافرکو رکھتے ہیں جو تھرمل کیمرے کی مدد سے پتا چلا سکتا ہے کہ صدر کے قریب موجود افراد میں سے کسی کو بخار تو نہیں۔برسلز اجلاس میں بھی فوٹو گرافر نے تھرمل کیمرے صحافیوں اور سیاستدانوں کا معائنہ کیا۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب دوسری طرف ترکی میں پہلے کرونا وائرس کے مریض کی تصدیق کی گئی ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایردوآن نے کرونا وائرس سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں۔ 66 سالہ صدر ایردوآن نے رواں ہفتے ممتاز شخصیات سے مصافحہ کرنے سیگریز اور برسلز میں یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل اور انقرہ میں نئے سفیروں کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران انہوں نے اپنے سینے پرہاتھ رکھ انہیں علیک سلیک کیا تھا،

متعلقہ عنوان :