کرونا وائرس ،رواں سال روایتی ایسٹر تقریبات زائرین کے بغیر منعقد ہوں گی ،ویٹی کن سٹی

اتوار 15 مارچ 2020 21:05

/روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مارچ2020ء) ویٹی کن نے اتوار کو کہا ہے کہ رواں سال روایتی ایسٹر ہفتے کی تقریبات کرونا وائرس کی وجہ سے زائرین کے بغیر منعقد ہوں گی ، ویٹی کن سٹی سے جاری بیان کے مطابق موجودہ عالمی پبلک ہیلتھ ایمرجنسی کی وجہ سے مقدس ہفتے کی تمام مذہبی تقریبات عقیدت مندوں کی جسمانی طورپر موجودگی کے بغیر منعقد ہوں گی ۔

(جاری ہے)

یہ آفس پوپ فرانسس کی عوامی تقریبات اور سربراہان مملکت اور دیگر شخصیات کیساتھ ان کی ملاقاتوں میں زیادہ تر رابطہ انچارج کا کردار اداکرتا ہے ، ویٹی کن نے یہ بھی کہا کہ 12اپریل تک عام مذہبی اجتماعات اور پوپ کی جانب سے دعائیہ تقریبات آفیشل ویٹی کن نیوز ویب سائٹ پر صرف براہ راست دستیاب ہوں گی۔ ہفتہ تک تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سی او وی آئی ڈی۔19سے 1441اموات ہو چکی ہیں اور 21ہزار سے زائد اطالوی باشندوں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں ، اٹلی وباء کی وجہ سے اب تک یورپ کا سب سے زیادہ متاثر ہونیوالا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :