وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی تائی کوانڈو ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد

پیر 16 مارچ 2020 19:43

وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کی تائی کوانڈو ٹیم کو شاندار کارکردگی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مارچ2020ء) وفاقی وزیر فہمیدہ مرزا اور پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے کھلاڑیوں کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی ہے۔ ٹیم کو دیئے ایک تہینتی پیغام میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ حکومت باصلاحیت کھلاڑیوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی۔

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ وسیم احمد جنجوعہ نے کہا کہ رواں سال پاکستان انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ G1 اور سیف تائیکوانڈو چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔ علاوہ ازیں تائیکوانڈو تنظیم کے عالمی رہنماؤں نے کراچی میں کامیابی سے منعقد ہونے والی انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپیئن شپ 2020کے انعقاد میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے انہیں بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

ٓٓٓٓانٹر ڈسٹرکٹ مقابلوں کے بعد اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں ان رہنماؤں کے کہا ہے کہ یہ مقابلے درحقیقت پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے کوالیفائنگ راؤنڈ تھے، پاکستانی کھلاڑیوں نے اچھے کھیل پیش کرکے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا ہے، یاد رہے کہ کراچی سمیت ملک کے مختلف اضلاع میں منعقد ہ مقابلے پاکستان اوپن کا حصہ ہیں،اپنے پیغام میں کہا کہ تائیکوانڈو ازبکستان کی صدر اور پاکستان میں تائیکوانڈو اوپن کے صدر او شیٹلماستو تشماتو نے انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کے بعداب پاکستان کے کھلاڑی بیرونِ ملک بھی جا کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں گے، پاکستانی کھلاڑیوں نے انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپین شپ میں بے مثال کر کردگی کا مظاہر ہ کیا ہے، جس سے ہم بہت متاثر ہوئے،انہو ں نے انٹر ڈسٹرکٹ تائیکوانڈو چیمپین شپ 2020کے کامیا ب انعقاد پر پریذیڈینٹ تائیکوانڈو اور ان کی ٹیم کو مبارک باد دی۔

اپنے پیغام میں جون کم سیکریٹری جنرل ورلڈ تائیکوانڈو ایشیا نے کہا کہ میں پاکستان میں تائیکوانڈو کے لیے کی گئی کوششوں قابلِ تعریف ہیں، ان اقدامات کی وجہ سے تائیکوانڈو کے پاکستان میں فروغ میں مدد گا ثابت ہوگا، ان اقدامات کے باعث یہاں کے لوگوں میں اس کھیل سے متعلق آگہی پیدا ہوئی، اس سے نہ صرف یہ کھیل پورے پاکستان میں پسند اور کھیلا جائے گا، بلکہ دنیا کے دوسرے ممالک میں پاکستان کا نام روشن کرینگے، پاکستان میں انٹر ڈسٹرکٹ کے مقابلے کرانا قابلِ تحسین قدم ہے۔

اس موقع پر چیرمین تائیکوانڈو ترکی نے کہا کہ پاکستان میں تائیکوانڈو اوپن کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں، پاکستان میں اس کھیل میں پسندیدگی بڑھنے کے سبب میں پہلی بار پاکستان آیا ہوں، مجھے یقین ہے کہ انٹر ڈسٹرکٹ کی طرح پاکستان اوپن بھی کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔یہ تائیکوانڈو کے فروغ کے لیے پاکستان میں بہترین لمحات ہیں۔