برطانوی حکومت نے معیشت کو مستحکم رکھنے کیلئے 330ارب پاؤنڈ کے حکومتی حمایت والے قرضوں کا اعلان کردیا

ہم ملازمتوں، آمدنی اور کاروبار کیلئے مدد فراہم کریں گے، آپ کی اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے مدد کریں گے: چانسلر رشی سناک کی پریس کانفرنس

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 17 مارچ 2020 23:42

برطانوی حکومت نے معیشت کو مستحکم رکھنے کیلئے 330ارب پاؤنڈ کے حکومتی ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مارچ2020ء) برطانوی حکومت نے معیشت کو مستحکم رکھنے کیلئے 330ارب پاؤنڈ کے حکومتی حمایت والے قرضوں کا اعلان کردیا ہے۔ چانسلر رشی سناک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ملازمتوں، آمدنی اور کاروبار کیلئے مدد فراہم کریں گے، ہم آپ کی اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے مدد کریں گے۔ برطانوی حکومت کے مطابق چھوٹے کاروباروں کو 25000 پاؤنڈز تک ریلیف دیا جائے گا، 3 ماہ کے لیےگھروں کی اقساط بھی فریزکر دی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1950 ہو گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 407 نئے کیسز سامنے آئے۔ این ایچ ایس اب تک 50 ہزار افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے۔ برطانیہ میں کرونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، حکومت نے برطانوی شہریوں کو ایک ماہ تک بیرونی سفر کرنے سے منع کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی پاکستان نے کرونا ٹیسٹ کے بغیر بیرون ملک پروازوں سے آنے والے مسافروں پر پابندی عائد کردی ہے جسکے برطانیہ سے پاکستان جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، برطانیہ میں کرونا وائرس کو بغیر علامات کے ٹیسٹ کے لیے کوئی بھی سہولت موجود نہیں جس کے باعث پاکستان جانے والے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا۔