جرمنی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے ریزرو فوج سے مدد طلب کر لی

جمعرات 19 مارچ 2020 22:50

جرمنی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لئے ریزرو فوج سے مدد طلب کر لی
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2020ء) جرمنی نے کورونا وائرس کی عالمی وباء کے خلاف جنگ کے لئے ریزرو فوج سے مدد طلب کر لی ہے ، ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر دفاع انیگریٹ کرامپ کیرن بایؤر نے کہا کہ فوج نے کورونا پر کنٹرول کے لئے اپنے پہلے ریزرو دستوں کو متحرک کرنا شروع کر دیا ہے جبکہ دوسرے ریزرو دستوں کو بھی تیار رہنے کا حکم دیاگیا ہے۔