اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا

یورپی ملکی میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 3 ہزار 405 ہوگئی، چین میں 3 ہزار 245 افراد ہلاک ہوئے

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 مارچ 2020 22:59

اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا
روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2020ء) اٹلی کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا، یورپی ملکی میں وائرس سے متاثرہ مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 3 ہزار 405 ہوگئی، چین میں 3 ہزار 245 افراد ہلاک ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق اٹلی میں کرونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہوگئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تازہ ترین رپورٹس کے مطابق اٹلی اب کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن گیا ہے۔

اٹلی میں کرونا وائرس کے شکار مریضوں کی ہلاکت کی تعداد 3 ہزار 405 ہوگئی ہے۔ جبکہ چین میں اب تک کل 3 ہزار 245 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہلاک ہوئے ہیں۔ چین میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد میں بدتریج کمی آ رہی ہے، تاہم اٹلی میں صورتحال مزید خراب ہوتی چلی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اٹلی میں ایک ہی روز میں کرونا وائرس سے 475 افراد ہلاک ہوئے جو ایک ہی دن میں کسی بھی ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کا ریکارڈ ہے۔

اٹلی میں اب تک 41 ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ جبکہ چین اور اٹلی سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 6 ہزار 900 ہوگئی ہے۔ اٹلی نے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے لاک ڈائون میں 3 اپریل تک توسیع کر دی ہے۔ اطالوی وزیراعظم نے لاک ڈائون کی تاریخ 25مارچ سے بڑھا کر 3اپریل کر دی ہے ۔ اٹلی کے وزیراعظم نے مقررہ ڈیڈ لائین میں توسیع کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ چند روز میں کرونا وائرس کے متاثرہ کیسز میں کمی ہوگی۔ کرونا وائرس کے باعث پیچیدہ صورتحال ختم ہونے کے پر ہم پہلے کی طرح زندگی کی طرف لوٹ سکیں گے۔