چین جیت گیا، ووہان شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک بھی کیس سامنے نہ آیا

مختلف شہروں سے آئے ہوئے 3 ہزار 787 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے افراد ووہان شہر کو الوداع کہہ کر اپنے شہر لوٹ گئے، چینی فوجیوں کا ائیرپورٹ پر ڈاکٹرز اور نرسوں کو الوداعی سلیوٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 19 مارچ 2020 22:59

چین جیت گیا، ووہان شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک بھی کیس سامنے نہ آیا
ووہاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2020ء) چین جیت گیا، ووہان شہر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں ایک بھی کیس سامنے نہ آنے کے بعد مختلف شہروں سے آئے ہوئے 3 ہزار 787 ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے افراد ووہان شہر کو الوداع کہہ کر اپنے شہروں کو لوٹ گئے ہیں۔ آج ووہان سے واپس جانے والے بہادر ڈاکٹرز اور نرسز کو چینی فوجیوں نے الوداعی سلیوٹ کیا۔ چینی فوج نے اپنی جان داؤ پر لگا کر ہزاروں لوگوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو سلیوٹ پیش کیا۔

چینی فوجیوں کا ڈاکٹرز اور نرسوں کا سلیوٹ
چینی فوجیوں کا ڈاکٹرز اور نرسوں کا سلیوٹ
اپنے شہروں کو جانے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ
اپنے شہروں کو جانے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ
چین میں کورونا وائرس پر قابو پائے جانے کی خبر دنیا کیلئے امید کی علامت ہے، چینی حکام کے مطابق گزشتہ روز جو کیسز سامنے آئے وہ سب غیر ملکی تھے۔ چینی نیشنل ہیلتھ کمیشن کے سینئر افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے آج بہت دنوں بعد سورج کو طلوع ہوتے دیکھا، ہم اس جنگ سے جیت چکے ہیں۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ چین کے شہر ووہان سے پھوٹنے والا جان لیوا کورونا وائرس اس وقت تک پاکستان سمیت 150سے زائد ملکوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے، 2 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ 8 ہزار 800 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

کورونا وائرس کی وبا سے سو فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے، اس وبا سے 100 فیصد چھٹکارا ممکن ہے، چین نے اپنے اقدام سے دنیا کو راستہ دکھا دیا ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے مرکز ووہان میں بدھ کے روز وائرس کا کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ووہان میں جب سے وباء کا آغاز ہوا ہے تب سے یہ پہلا موقع ہے کہ وہاں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چائنہ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے ووہان میں کوئی بھی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جس کا مطلب ہے کہ ووہان میں وباء پر مکمل طور پر قابو پا لیا گیا ہے۔