معروف بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہو گئی

گلوکارہ نے لندن سے واپس آںے پر چند روز قبل پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بیوروکریٹس ، سیاست دانوں اور کئی معروف شخصیات نے شرکت کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 20 مارچ 2020 13:50

معروف بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہو گئی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 20 مارچ 2020ء ) معروف بھارتی گلوکارہ کانیکا کپور میں کوورنا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ گلوکارہ نے لندن سے واپس آںے پر چند روز قبل پارٹی کا اہتمام کیا جس میں بیوروکریٹس ، سیاست دانوں اور کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس تیزی کے ساتھ دنیا بھر میں پھیل رہا ہے، معروف بھارتی گلوکارہ میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی،انہوں نے چند روز قبل عزیز و اقارب کے لیے پارٹی کا اہتمام بھی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی ایک مشہور گلوکارہ خاندان سے ملاقات کے لیے لکھنؤ آئے۔وہ کچھ روز قبل ہی لندن سے بھارت آئے تھے۔بھارت آنے کے بعد اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے اعزاز میں پروقار تقریب کا بھی اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ، پارٹی میں بیوروکریٹس ، سیاست دانوں اور کئی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی، گلوکارہ ایک پوش اپارٹمنٹ میں قیام پذیر تھی۔

پارٹی میں شریک دیگر افراد کا بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔اتر پردیش میں 4 لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں ایک یہ گلوکارہ بھی شامل ہیں۔کانیکا کپور نے انسٹاگرام پر کورونا وائرس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جب وہ دس روز قبل بھارت آئیں تو ائیرپورٹ پر ان کی سکریننگ کی گئی تاہم وائرس کی تصدیق چار روز قبل ہو ئی،انہوں نے دیگر لوگوں سے بھی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی درخواست کی۔

خیال رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا کورونا وائرس سے بچائو کے لئے 22 مارچ کو پورے ملک میں کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو قوم سے خطاب میں نریندر مودی نے کہا کہ 'میں عوام سے درخواست کرتا ہوں وہ جنتا کرفیو میں ہمارا ساتھ دے جو 22 مارچ کو صبح 7 بجے سے رات 9 بجے تک نافذ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرفیو خود پر قابو رکھنے کی علامت ہوگا، ہر شخص 10 لوگوں کا انتخاب کرے اور انہیں کسی بھی ذریعے سے اس کرفیو سے متعلق آگاہ کرے اور زور دے کہ وہ اتوار کے روز گھر پر رہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طریقے پر عمل کرنا ملک کے مفاد میں ہے اور اس سے ہمیں مستقبل کے چیلنجز کی تیاری میں مدد ملے گی اس کرفیو کا اطلاق صحت، میڈیا اور دیگر ضروری سروسز سے منسلک لوگوں پر نہیں ہوگا۔