ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات

جمعہ 20 مارچ 2020 14:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائش گاہ پر ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایئر چیف نے کہا ہے کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف بیس مصحف میں نمبر 9 ملٹی رول اسکواڈرن کا دورہ بھی کیا۔ ایئر چیف نے اسکواڈرن پائلٹس کے ساتھ ایف 16طیارے میں ایک آپریشنل تربیتی مشن میں حصہ بھی لیا۔