ایئر چیف مارشل کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائشگاہ آمد،شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی

جمعہ 20 مارچ 2020 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان کی ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائش گاہ آمد۔ شہید کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید کی رہائش گاہ جا کر شہید کے اہلخانہ سے ملاقات کی ہے۔ایئرچیف نے شہید نعمان اکرم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ شہید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے پی اے ایف بیس مصحف میں نمبر نائین ملٹی رول اسکواڈرن کا دورہ بھی کیا۔ ائیر چیف نے اسکواڈرن پائلٹس کے ساتھ ایف سولہ طیارے میں ایک آپریشنل تربیتی مشن میں حصہ بھی لیا۔