گلگت بلتستان حکومت نے کورونا ٹیسٹ نہ کروانے والوں کیلئے سزا مقرر کردی

بیرون ملک سے آنے والوں نے کورونا ٹیسٹ نہ کروایا تو 50 ہزار جرمانہ اور3 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی، بیرون ممالک کا سفر کرنے والوں کیلئے 14 دنوں کے خود کو گھرمیں رکھنا لازمی ہوگا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 21 مارچ 2020 22:18

گلگت بلتستان حکومت نے کورونا ٹیسٹ نہ کروانے والوں کیلئے سزا مقرر کردی
گلگت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21 مارچ 2020ء) گلگت بلتستان حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کیلئے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا، باہر سے آنے والوں نے کورونا ٹیسٹ نہ کروایا تو جرمانہ اور3 ماہ قید کی سزا بھگتنا پڑے گی، بیرون ممالک کا سفر کرنے والوں کیلئے 14 دنوں کے خود کو گھر میں رکھنا لازمی ہوگا۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق حکومت کی جانب سے بار بار زائرین کو باور کروایا جا رہا ہے کہ سماجی فاصلہ اختیار کریں اور خود کو گھروں میں محدود رکھیں۔

جن زائرین نے ٹیسٹ نہیں کروائے ان کے فوری ٹیسٹ کروائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہدایت جاری کی ہے کہ اگر بیرون ممالک سے آنے والے افراد نے کورونا ٹیسٹ نہ کروانا تو اس کو جرمانہ دینا ہوگا اور سزا بھی کاٹنا پڑے گی۔

(جاری ہے)

حکومت نے سرویلنس ٹیم تشکیل دی ہے جو بیرون ملک سے آنے والے افراد کی نشاندہی کرے گی۔ اگر ایسے افراد سامنے آگئے جنہوں نے تاحال ٹیسٹ نہیں کروائے اور ان افراد نے بیرون ملک کا سفر کیا ہوا تو ان کو سزا دی جائے گی۔

بہتر یہی ہے کہ ایسے تمام افراد افراد خود سامنے آکر ٹیسٹ کروائیں۔ لیکن اگر ان افراد کو سرویلنس ٹیم نے ڈھونڈ نکالا تو پھر ان کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور تین ماہ قید کی سزا ہوگی۔ ان افراد کے اہلخانہ کے ساتھ بھی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ واضح رہے گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہو رہا ہے، یہاں کورونا مریضوں کی تعداد 30 سے بڑھ کر 55 ہو گئی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ ڈاکٹر اسامہ ریاض کی بیماری کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے وزیر اعلی نے بورڑ تشکیل دینے کے احکامات دے دیے۔ اسی طرح سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 357 ہوگئی ہے۔ پنجاب اور بلوچستان میں کورونا وائر س کے کیسز کی 104ہوگئی ہے۔