شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس (کل) بلا لیا

منگل 24 مارچ 2020 17:41

شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس (کل) بلا لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارٹی کا اہم اجلاس (کل) بدھ کو بلا لیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کے تمام قومی، صوبائی اسمبلی، سینیٹ اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کا اجلاس (آج) بدھ مورخہ 25 مارچ 2020کو دوپہر 2 بجے منعقد ہوگا جس میں ملک میں کرونا وبا کی وجہ سے ملک میں درپیش صورتحال پر غور کیاجائے گا۔ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے سے منعقد ہوگا۔