چینی وائرس کی اصطلاح کے بعد ہمیں ایشین نژاد امریکیوں کے تحفظ کی فکر ہے، ٹرمپ

یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ہم امریکہ اور دنیا بھر میں اپنے ایشین امریکی کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے، وہ زبردست لوگ ہیں اور وائرس کا پھیلاؤ میں کسی لحاظ سے کسی شکل یا صورت میں ان کی غلطی نہیں۔ امریکی صدر

منگل 24 مارچ 2020 21:21

چینی وائرس کی اصطلاح کے بعد ہمیں ایشین نژاد امریکیوں کے تحفظ کی فکر ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مارچ2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایشیئن نژاد امریکیوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا ہے جیسا کہ ان کی جانب سے ’’چینی وائرس‘‘ کی اصطلاح کے استعمال کے بعد رد عمل سامنے آیا ہے ۔ٹرمپ نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ ہم امریکہ اور دنیا بھر میں اپنے ایشیئن امریکی کمیونٹی کو مکمل تحفظ فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ زبردست لوگ ہیں اور وائرس کا پھیلائو کسی لحاظ سے کسی شکل یا صورت میں ان کی غلطی نہیں ہے ، وہ اس سے چھٹکارہ پانے کے لئے ہمارے ساتھ کام کررہے ہیں ، ہم مل کر اس پر قابو پائیں گے۔ان کی زبان اور سارس کوو۔ٹو کو چینی وائرس کی اصطلاح کے استعمال سے گریز گزشتہ ہفتے ان کے بیانات کے برعکس ہے جب ان پر نسل پرستی کا الزام عائد کرتے ہوئے غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا ۔وباء کے پھیلنے کے بعد سے ایشیائی امریکی سرگرم کارکنوں کے خلاف تعصب کے واقعات میں اضافے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں جس میں نیویارک سب وے پر ایک خاتون کا پیچھا کرکے تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ شامل ہے۔