Live Updates

تم مسیحا ہو اس قوم کے جواد احمد کا کورونا کیخلاف برسرپیکار طبی عملے کو خراجِ تحسین

بدھ مارچ 22:23

تم مسیحا ہو اس قوم کے جواد احمد کا کورونا کیخلاف برسرپیکار طبی عملے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2020ء) پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو گیت کے ذریعے خراج تحسین پیش کیا ہے۔چین سے دنیا کے متعدد ممالک میں پھیلنے والے کورونا وائرس کو ختم کرنے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف متاثرہ مریضوں کے علاج کے لیے اپنا آپ بٴْھلا بیٹھے ۔

(جاری ہے)

جہاں ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے وہیں یہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف اپنی جان کا سوچے بغیر ان مریضوں کا علاج اور دیکھ بھال کرنے میں مصروف ہیں جو کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ اسی ضمن میں پاکستانی گلوکار جواد احمد نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ‘‘تم مسیحا ہو اس قوم کے، ہمیں تم سے پیار ہے’’ گیت گایا ہے۔اس حوالے سے گلوکار جواد احمد کا کہنا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان کے ڈاکٹرز، پیرا میڈکس، نرسز اور شعبہ صحت میں کام کرنے والے تمام لوگوں کے حوصلے اور جرات کو میرا اور اس قوم کا سلام۔گلوکار نے اپنا گیت کورونا سے لڑنے والے ان بہادر سپاہیوں سے اظہاریکجہتی کے لیے گایا ہے۔
کرونا وائرس کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات