شہزادہ چارلس میں کورونا کی تصدیق کے بعد شاہی خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی

71 سالہ شہزادے نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے دوران ہی صاحبزادوں شہزادے ولیم اور ہیری سے بھی ملاقات کی تھی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 26 مارچ 2020 15:12

شہزادہ چارلس میں کورونا کی تصدیق کے بعد شاہی خاندان کے لیے خطرے کی گھنٹی ..
برطانیہ (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-26مارچ2020ء) شہزادہ چارلس میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد برطانوی شاہی خاندان کے باقی افراد کے لئے بھی بھی خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے،شہزادے میں گذشتہ روز وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد شاہی خاندان کے سیگر افراد میں بھی صحت کے حوالے سے خدشات جنم لے رہے ہیں۔شہزاد چارلس نے اس مہینے کے دوران اپنے صاحبزادوں شہزادہ ولیم اور شہزادہ ہیری سے ملاقات کی تھی۔

شاہی رپورٹر نے انکشاف کیا ہےکہ شہزادے چارلس نے کورونا وائرس کے حوالے سے اپنے دونوں بیٹوں سے ملاقات کی تھی،انہوں نے شہزادے ہیری سے کینیڈا میں جب کہ شہزادے ولیم نے نورفولک میں ملاقات کی، 71سالہ چارلس نے آخری بار 9 مارچ کو ویسٹ منسٹر ایبی میں سالانہ کامن ویلتھ سروس میں اپنے بیٹوں سے سرعام ملاقات کی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم دونوں شہزادوں کی صحت بلکل ٹھیک بتائی جا رہی ہے۔

قبل ازیں ڈاکٹروں کی جانب سے خطرے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ شہزادہ چارلس نے کورونا وائرس ملکہ برطانیہ کو منتقل کر دیا ہو، چونکہ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں منتقل ہوتا ہے، اس لئے اس بات کے واضح امکانات ہیں کہ ملکہ برطانیہ میں بھی کورونا وائرس منتقل کر دیا گیا ہو۔س سے قبل شاہی خاندان کے ایک ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کا نام اور شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

شہزاد چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر میں کورونا وائرس نہیں پایا گیا۔بتایا گیا ہے کہ برطانیہ کے مستقبل کے بادشاہ شہزادہ چارلس نے دو ہفتوں سے خود کو الگ تھلگ رکھا ہوا تھا۔کلیرنس ہاؤس کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہزادہ چارلس میں کورونا کی علامات تھیں۔لیکن بظاہر وہ صحتمند ہیں۔کچھ دنوں سے معمول کے مطابق گھر سے کام کر رہےتھے۔