جولیان آسانج ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں ناکام

جمعرات 26 مارچ 2020 16:25

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2020ء) امریکی خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے والے وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج ضمانت پر رہائی حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے ۔

(جاری ہے)

لندن میں خاتون جج نے ان کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فی الحال ایسا ضروری نہیں ہے کہ ان کو رہا کرتے ہوئے گھر پر نظر بند کر دیا جائے۔ خاتون جج کا کہنا تھا کہ جولین آسانج 2012 ء میں بھی ضمانت پر رہائی کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ اس وقت جولین آسانج نے ایکواڈور کے سفارت خانے میں سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی۔ خاتون جج کا کہنا تھا کہ وہ واحد قیدی نہیں ہیں، جو کمزور صحت کے ساتھ جیل میں ہیں۔