ڈالر کی قیمت میں3روپے 40پیسے اضافہ،ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جمعرات 26 مارچ 2020 21:59

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2020ء) کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں تین روپے 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد یہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 161 روپے 60 پیسے سے بڑھ کر 165 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ماہرین کے مطابق شرح سود میں کمی کے فیصلے کے بعد ڈالر کی خریداری کی جارہی ہے جس کے باعث عارضی طور پر اس کی قیمت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاوربار بند ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ بند ہونے سے قیمت جاری نہیں ہوسکی۔گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں تین روپے کا اضافہ ہوا تھا۔گزشتہ سال اگست میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 164 روپے اور پانچ پیسے تھی جو اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔گزشتہ سال کے آغاز میں ڈالر کی قیمت مسلسل بڑھتی رہی، جنوری میں ڈالر 138 روپے 93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپی10 پیسے تک پہنچ گیا۔

متعلقہ عنوان :