پاکستان میں کروانا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا

جاں بحق ہونے والا شخص لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا، لاہور میں 2 جبکہ ملک میں وائرس سے متاثرہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی، رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 1130

muhammad ali محمد علی جمعرات 26 مارچ 2020 20:06

پاکستان میں کروانا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ 2020ء) پاکستان میں کروانا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق ہونے والا شخص لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھا، لاہور میں 2 جبکہ ملک میں وائرس سے متاثرہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 9 ہوگئی، رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 1130۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ وائرس سے متاثرہ جاں ہونے والے شخص کا تازہ ترین کیس لاہور سے رپورٹ ہوا ہے۔ جاں بحق ہونے والا شخص کا تعلق لاہور کے علاقے ٹاون شپ سے تھا اور عمر 75 سال تھی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کا گھر میں ہی ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ مثبت آنے پر اسے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

یوں لاہور میں کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 2 جبکہ ملک بھر میں اموات کی تعداد 9 ہوگئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت ہنجاب کے مطابق لاہورمیں 103 افراد میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ جبکہ پنجاب میں کوروناوائرس کےمصدقہ مریضوں کی تعداد 405 ہوگئی ہے۔ ڈی جی خان میں207زائرین اورملتان میں 19زائرین میں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جبکہ ملک بھر میں کرونا وائرس سے متاثرہ کل کیسز کی تعداد 1130 بتائی جا رہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 130 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
بلوچستان100 سے زائد، سندھ417،آزاد کشمیرمیں ایک کیسز ہیں۔ابھی تک 21مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جبکہ موجودہ حالات میں ملک بھر میں جزوی لاک ڈاون کیا جا چکا ہے۔ حکومت نے حالات بہتر نہ ہونے کی صورت میں آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 7 ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ہے۔