سکھرمیں قائم تبلیغی مرکز میں تبلیغی جماعت کے ملکی و غیر ملکی کم و بیش 100 افراد کی موجودگی ، پولیس نے تمام افراد کو روک لیا

ہفتہ 28 مارچ 2020 18:54

سکھر۔ 28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2020ء) سکھر کے شکار پور روڈ پر قائم سندھ کہ دوسرے بڑے تبلیغی مرکز میں تبلیغی جماعت کے ملکی و غیر ملکی کم و بیش 100 افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے محاصرہ کرکے تمام افراد کو وہی پر روک لیا ،ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق ٹیسٹ رپورٹ آنے تک تبلغی مرکزکو قرنطینہ میں تبدیل کردیا گیاہے، جہاں 100 سے زائد افراد موجود ہیں، تبلیغی مرکز کے اندر تمام افراد کے ٹیسٹ کرائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

قرنطینہ سینٹر سے ڈاکٹرز کی ٹیم وہاں پہنچ کر پہلے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرے گی ، مثبت رپورٹ کی صورت میں انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل جبکہ جن کے ٹیسٹ منفی آئینگے ان کو واپس ان کے شہروں کی جانب روانہ کر دیا جائیگا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ضلع انتظامیہ نے انکی اسکریننگ شروع کردی ہے ، تبلیغیوں میں 26 غیر ملکی اور باقی ملک بھر کے لوگ شامل ہیں،زرائع کیمطابق تبلیغی مرکز قرنطینہ میں تبدیل کر دیا گیا ہے، مرکز کے دروازے بند کردئے گئے ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیم بھیج دی گئی، موجود افراد کو فاصلہ دیکر بٹھایا گیا ہے ، انکاتعلق چین، افغانستان، تاشقند و دیگر ممالک سے تعلق سے بتایا جا رہا ہے، اسکریننگ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تبلیغیوں کو واپس جانے دیا جائے گا۔