منشیات برآمدگی کیس،راناثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

ہفتہ 28 مارچ 2020 20:27

منشیات برآمدگی کیس،راناثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) انسداد منشیات عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورفریقین کے وکلا کو بحث کیلئے 25 اپریل کو طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت لاہور میں سابق وزیرقانون رانا ثنا اللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،رانا ثنا اللہ نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ کورونا وائرس کے خدشات کے باعث پیش نہیں ہوسکتا،عدالت نے رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی اورفریقین کے وکلا کو بحث کیلئے 25 اپریل کو طلب کرلیا۔