پانچ منٹ میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ آزمائشی مراحل میں داخل

ہفتہ 28 مارچ 2020 22:15

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2020ء) امریکا میں ایبٹ لیبارٹریز نے ایک ایسا ٹیسٹ متعارف کرایا ہے، جو صرف پانچ منٹ میں نئے کورونا وائرس کی شناخت کر سکتا ہے۔ کمپنی کے مطابق امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے ہنگامی بنیادوں پر اس ٹیسٹ کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

اب وسیع پیمانے پر اس کی تیاری کا مرحلہ شروع ہو گا تاکہ آئندہ ہفتے تک یہ متعلقہ محکموں کو پہنچایا جا سکے۔ واضح رہے کہ اس ٹیسٹ کی ایف ڈی اے نے صرف ہنگامی صورتحال میں اور صرف مخصوص لیبارٹریز اور صحت عامہ سے متعلق محکموں کو استعمال کی اجازت ہے۔ فی الحال عام صارفین کے لیے یہ دستیاب نہیں۔