اماراتی ریاست راس الخیمہ میں 25 ہزار کارکنان کی کورونا وائرس کی سکریننگ ہو گی
گزشتہ 3 روز کے دوران راس الخیمہ میں 15 سو ملازمین کی سکریننگ کی جا چکی ہے
محمد عرفان اتوار 29 مارچ 2020 19:32
(جاری ہے)
میڈیکل سنٹر کے مینجر تھامس جوزف نے بتایا کہ اس طبی مہم کے دوران تقریباً 25 ہزار کارکنان کی سکریننگ کی جائے گی۔
وزارت صحت کے تشکیل کردہ شیڈول کے مطابق ہر طبی ٹیم الگ الگ کمپنیوں کے دفاتر اور کام کی جگہوں پر وزٹ کر رہی ہیں۔ میڈیکل سنٹر کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایم میتھیو کا کہنا تھا کہ ان کے طبی ادارے کی جانب سے کارپوریٹ کمپنیوں کے ملازمین کے لیے کورونا کے حوالے سے آگہی پروگرامز بھی شروع کیے گئے ہیں۔ طبی ٹیموں کی جانب سے کارکنان کی سکریننگ کے دوران جسم کا درجہ حرارت، تنفس کی رفتار، نبض، بلڈ پریشر اور بعض دفعہ بلڈ آکسیجن کی مقدار بھی چیک کی جا رہی ہے۔ تاکہ کارکنان کی صحت کی ٹھیک طرح سے جانچ ہو سکے۔ واضح رہے کہ دُبئی ہیلتھ اتھارٹی کی طبی ٹیموں نے نائف کے علاقے میں گھر گھر جا کر لوگوں کی سکریننگ شروع کر دی ہے۔گزشتہ روز استر ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے پر مشتمل ٹیموں نے دُبئی پولیس کے تعاون سے نائف روڈ کے آس پاس کے علاقوں میں گھر گھر جا کر لوگوں میں کورونا وائرس کی سکریننگ کی۔ استر ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر جوبی لال وواوچن نے بتایا کہ ہماری طبی ٹیموں کی جانب سے آج صبح نائف روڈ کے ارد گرد کے علاقے میں واقع پانچ اپارٹمنٹ کمپلیکسز میں مقیم 400 افراد کی سکریننگ کی گئی ہے۔ استر ہسپتال کی جانب سے 400 ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر طبی عملے پر مشتمل پانچ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جس میں8 ہیلتھ پروفیشنلز بھی شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.