ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر ڈبل سواری کے خلاف ٹریفک پولیس کی کاروائیاں

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 مارچ 2020 16:31

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایات پر ڈبل سواری کے خلاف ٹریفک پولیس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم رانا عمر فاروق کی ہدایت پر ضلع ہذا میں ڈبل سواری،رکشہ ڈرائیوروں کو خلاف ورزی کر نے پر ٹریفک پولیس جہلم کی جانب سے متعدد کاروائیاں عمل میں لائی گئیں جن کے مطابق کل 143چالان کیے گئے جبکہ 37ہزار سے زائد جرمانے ،39موٹر سائیکل اور سولہ رکشہ بند کیے گئے اسی طرح دو سے زائد کو وارننگ جاری کی گئی یاد رہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے ڈبل سواری پر پابندی ہے اور کرونا وائرس کے پیش نظر اپنی غیر ضروری موومنٹ کو ختم کرنے میں ہی ہماری بھلائی اور سلامتی ہے۔