پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کا عظیم سکواش کھلاڑی اعظم خان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار

پیر 30 مارچ 2020 22:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2020ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے عظیم سکواش کھلاڑی اعظم خان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اعظم خان 95 برس کی عمر میں ہفتہ کو برطانیہ میں انتقال کرگئے تھے۔

(جاری ہے)

ایئر چیف جو پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر بھی ہیں، نے اعظم خان کو ملک کے نوجوان سکواش کھلاڑیوں کیلئے ایک رول ماڈل قرار دیا۔ ایئر چیف نے کہا کہ اعظم خان نے 1959ء سے 1962ء تک مسلسل چار برٹش اوپن ٹائٹلز جیت کر اپنے بڑے بھائی ہاشم خان کی روایت کو آگے بڑھایا۔