کولمبیا کے ای ایل این باغیوں نے کورونا وائرس کے سبب ایک ماہ کے لئے یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کر دیا

منگل 31 مارچ 2020 01:25

بگوٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2020ء) کولمبیا میں بائیں بازو کی قومی لبریشن آرمی (ای ایل این) کے باغی گروپ نے یکم اپریل سے ایک ماہ کے لئے یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق باغیوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے کی گئی ہے، جو کہ انسان دوست اشارہ ہے۔

(جاری ہے)

باغی گروپ حکومت کے ساتھ معطل امن مذاکرات کو بحال کرنے کے لئے بھی تیار ہے۔ بیان میں لکھا گیا ہے کہ ہم کولمبیا کے عوام کے ساتھ ای ایل این کے انسانیت سوز اشارے میں یکم اپریل سے 30 اپریل تک ایک ماہ کے لئے سرگرم یکطرفہ فائر بندی کا اعلان کرتے ہیں۔ ملک بھر سے 700 سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 10 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔