فروہ خان کا کورسونگ’’میرے پاس تم ہو‘‘ 3 اپریل کو ریلیز کیا جائیگا

منگل 31 مارچ 2020 12:28

فروہ خان کا کورسونگ’’میرے پاس تم ہو‘‘ 3 اپریل کو ریلیز کیا جائیگا
کھڈیاں خاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) کینیڈا میں مقیم معروف گلوکارہ فروہ خان کا کورسونگ’’میرے پاس تم ہو‘‘3 اپریل کو ریلیز کیا جائیگا ۔تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو سٹوڈیو24 سے سوشل میڈیا اور آفیشل یوٹیوب چینل پر ریلیز کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اس گانے کی کمپوزیشن نوید نوشاد نے ترتیب دی ہے جبکہ اس کی شاعری خلیل الرحمان قمر کی لکھی ہوئی ہے اس گانے کی مکس ماسٹرنگ حسن بادشاہ اورراحیل مرزا نے کی ہے جبکہ اس کی ریکارڈنگ فرخ عابدسٹوڈیوکینیڈا میں کی گئی ہے۔

اس کی پروڈکشن پہچان پرموشنزکینیڈا اور ریڈ میڈیا سرکل کی ہے۔ایک ملاقات کے دوران فروہ خان نے بتایاکہ اس گانے کو معروف گلوکار راحت فتح علیخاں نے ایک ڈرامہ سیریل کے لیئے تھیم سونگ کے طور پر گایاتھا جس نے دنیا بھرمیں مقبولیت حاصل کی تھی جبکہ میں نے اسے کوورسونگ کے طور پر گایا ہے۔فرو ہ خان نے مذید کہاکہ انہیں امید ہے کہ ان کے پرستار ان کے اس کور سونگ کو بے حد پسند کریں گے۔

متعلقہ عنوان :