بھارت میں لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے

گائوں میں ذاتی کمرے نہیں ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں،شہریوں کی گفتگو

منگل 31 مارچ 2020 13:36

بھارت میں لوگ خود کو درختوں پر آئسولیٹ کرنے لگے
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) بھارت میں لوگ کورونا وائرس کی وجہ سے درختوں میں قرنطینہ کے دن گزارنے لگے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کے جنوبی شہر چنئی سے مغربی بنگال کے پورولیا ضلع میں واپس ا?نے والے 7 افراد کو قرنطینہ میں رہنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔7 افراد پر مشتمل اس گروپ نے گھروں میں الگ جگہ موجود نہ ہونے پر اپنے گھر والوں اور پڑوسیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے درخت کی شاخوں میں بستر بنالیے۔

(جاری ہے)

درخت پر قرنطینہ کے دن گزارنے والے ایک شہری کا کہنا تھا کہ دیہی ڈاکٹر نے ہمیں گھر پر الگ رہنے اور قرنطینہ میں دن گزارنے کی ہدایت کی تھی لیکن گاوں میں ذاتی کمرے نہیں ہیں تو ہم نے فیصلہ کیا درختوں پر قرنطینہ کے دن گزاریں۔شہری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی مرضی سے درختوں پر رہ رہے ہی، ہمیں یہاں کوئی پریشانی نہیں ہے۔یاد رہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے 979 کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ 25 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔