میر صحافت میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحب زادے اور جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی وفا پر دلی دکھ ہوا، سلیم مانڈی والا

بے باک صحافت کو روشناس کرانے کے لئے میر جاوید رحمان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا بیان

منگل 31 مارچ 2020 18:56

میر صحافت میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحب زادے اور جنگ گروپ کے پبلشر میر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ میر صحافت میر خلیل الرحمان کے بڑے صاحب زادے اور جنگ گروپ کے پبلشر میر جاوید رحمان کی وفا پر دلی دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی میر جاوید رحمان کے درجات بلند فرمائے۔ ڈپٹی چیئر مین نے کہاکہ بے باک صحافت کو روشناس کرانے کے لئے میر جاوید رحمان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ میر جاوید رحمان ایک مخلص اور ملنسار انسان تھے۔ انہوںنے کہاکہ اللہ تعالی غمزدہ خاندان کو یہ دکھ صبر اور حوصلے کے ساتھ برداشت کرنے کر توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :