میر شکیل الرحمان کو بڑے بھائی میر جاوید الرحمان کی تدفین میں شرکت کی اجازت دے دی گئی

منگل 31 مارچ 2020 22:36

میر شکیل الرحمان کو بڑے بھائی میر جاوید الرحمان کی تدفین میں شرکت کی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2020ء) جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کے بھائی اور جنگ گروپ کے نیوز پبلیشر میر جاوید الرحمان انتقال کرگئے ہیں۔ میر جاوید کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیرِعلاج تھے جہاں وہ آج انتقال کر گئے۔ سینئیر صحافی حامد میر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں میر جاوید الرحمان کی وفات کی تصدیق کی ہے۔

(جاری ہے)

میر شکیل الرحمان عدالت کی جانب سے اجازت دیے جانے کے باوجود بھائی سے ملاقات نہ کرسکے اور میر جاوید ملاقات سے قبل ہی وفات پاگئے۔تاہم اب لاہور کی احتساب عدالت نے جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمان کو ان کے بڑے بھائی میر جاوید الرحمان کی تدفین میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ منگل کو میر شکیل الرحمان کو کراچی جانے کی اجازت دینے پر قومی احتساب بیورو (نیب) پراسیکیوٹر نے کوئی اعتراض نہیں کیا۔ خیال رہے کہ میر شکیل الرحمان کے بڑے بھائی اور جنگ گروپ کے پرنٹر و پبلشر میر جاوید الرحمان منگل کے روز انتقال کر گئے، مرحوم کی تدفین کراچی میں ہونی ہے۔ جیس کیلئے میر شکیل الرحمان لاہور سے کراچی جائیں گے، اس دوران وہ نیب کی حراست میں ہی رہیں گے۔