وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج کے تحت غریب ومستحق افراد کو گھر بیٹھے امداد کی فراہمی کیلئے بدھ سے درخواستوںکی وصولی کا ۱ٓغاز

بدھ 1 اپریل 2020 14:00

وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج کے تحت غریب ومستحق افراد کو گھر بیٹھے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب انصاف امداد پیکیج کے تحت غریب ومستحق افراد کو گھر بیٹھے امدادکی فراہمی کیلئے بدھ یکم اپریل سے درخواستوں کی وصولی کا ۱ٓغاز کردیا گیا۔ضلعی انتظامیہ فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے بدھ کے روز اے پی پی کو بتایا کہ اس پروگرا کے تحت غریب ومستحق افراد 8070پر اپنے ذاتی کوائف نام،شناختی کارڈ نمبر اورموبائل نمبر بھیج سکتے ہیںیا گوگل پلے سٹور سے انصاف امداد ایپ ڈائون لوڈ یا ویب سائٹinsafimdad.punjab.gov.pkپر موجود آسان فارم پرکرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے تصدیق کے بعد بذریعہ موبائل کمپنیز گھر بیٹھے متاثرہ شخص کو امداد فراہم کی جائے گی۔انہوں نے ارکان اسمبلی سے بھی کہا کہ وہ اپنے حلقہ کے مستحق لوگوں کو اس سے متعلق آگاہ کریںتاہم اس سلسلہ میں کسی کو کسی دفتر کا چکر لگانے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مستحقین میں راشن کی فراہمی کیلئے مخیر حضرات کاگرانقدر تعاون بھی قابل ستائش ہے جبکہ اس سلسلہ میں ان کی طرف سے ملنے والی اشیائے ضروریہ کی تقسیم کا بھی بہترین لائحہ عمل وضع کیا جارہا ہے جس کیلئے ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ٹاسک سونپ دیا گیاہے تاکہ کوئی مستحق شخص اشیائے ضروریہ سے محروم نہ رہ سکے۔