سعودی نوجوان ننھی بچیوں سے سوشل میڈیا پر نازیبا گفتگو کرنے پر گرفتار
ٹویٹر صارفین نے ویڈیو سامنے آنے پر ہیش ٹیگ بنا کر پولیس کو کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا
محمد عرفان جمعرات 2 اپریل 2020 13:39
ایک صارف نے ٹویٹر پر #Rape_Children_Riyadhکے عنوان سے ہیش ٹیگ بنایا جس میں ہزاروں افراد نے شرم و اخلاقیات سے عاری نوجوان کی ویڈیو دیکھنے کے بعد اس کی فوری گرفتاری اور عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا تھا۔(جاری ہے)
پبلک پراسیکیوشن کے نوٹس میں یہ معاملہ آیا تو اس نوجوان کی نشاندہی کرنے کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق نوجوان سے تفتیش جاری ہے جس دوران اس سے مزید انکشافات سامنے آ نے کا امکان ہے۔ پولیس ان خطوط پر بھی تفتیش کر رہی ہے کیا وہ بچیوں سے جنسی زیادتی یا ہراسگی کے معاملے میں تو ملوث نہیں رہا۔ واضح رہے واضح رہے کہ چند ماہ قبل عدالت نے ا یک ایسے سعودی ڈاکو کوسر عام سزائے موت سُنا دی تھی جواپنی سگی بھانجی کو بھی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا چکا تھا۔ یہ ڈاکو مملکت بھر میں اپنی حیوانیت اور سفاکی کی وجہ سے ایک ڈراؤنی مثال بن چکا تھاجو قتل اور لُوٹ مار کی سینکڑوں وارداتوں میں ملوث تھا، ان وارداتوں میں اس کا خالہ زاد بھائی بھی ساتھ دیتا تھا۔ سعودی ڈاکو اپنی ہوشیاری کے باعث ہمیشہ پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو جاتا۔ چونکہ یہ شخص وارداتوں کے دوران ہمیشہ نقاب پہنے رکھتا تھا، جس کی وجہ سے اسے ”نقاب پوش سفاک“ کے نام سے شہرت مِل گئی تھی۔ مجرم بے شمار لوگوں کو ڈکیتی کے دوران لُوٹ چُکا تھا، جبکہ واردات کے دوران مزاحمت پر قتل کا ارتکاب بھی کر چکا تھا۔ نقاب پوش مجرم کی دیدہ دلیری کا حوصلہ اتنا بڑھ گیا تھا کہ وہ کئی بار روزانہ دو، دو وارداتیں بھی کرتا تھا۔ اس کے ہاتھوں لُٹنے والوں میں پاکستانیوں کے علاوہ سعودی، ہندوستانی ، بنگلہ دیشی ، سری لنکن ، مصری اور سوڈانی بھی شامل تھے جن سے اس نے نقد رقوم اور قیمتی اشیاء چھینی تھیں۔اس کے علاوہ گاڑی کی چوری میں بھی ملوث تھا۔ ملزم پر مملکت کے 9 شہروں کے مختلف تھانوں میں 90 سے زائد مقدمات درج تھے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل دشمنی کے خاتمے کے لیے اپنی قرارداد 2728پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے ،اسحاق ڈار
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.