عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، مومنہ وحید

جمعرات 2 اپریل 2020 17:21

عوام کو اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2020ء) چیئر پرسن سٹینڈنگ کمیٹی فار چیف منسٹر انسپیکشن ٹیم و رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے کہا ہے کہ عوام کو آٹے اور اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی تمام امور کی نگرانی خود کررہے ہیں، موجودہ حالات میں عام آدمی کے مفادات کا پورا تحفظ کریں گے، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف قانون کے تحت بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔

کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کارروائی کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیائے ضروریہ مقررکردہ نرخوں پر فراہم کرنے کیلئے تمام انتظامی اختیارات استعمال کئے جائیں گے اور اشیائے ضروریہ کے نرخوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے ہرممکن اقدام اٹھائیں گے،عوام کو ریلیف دینا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے اور فرض بھی۔

مومنہ وحید نے کہا کہ پرائس کنٹرول کیلئے موثر میکانزم پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ گراں فروشی کرنے والے قانون کے ساتھ معاشرے کے بھی مجرم ہیں ۔ پرائس کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات کی خود نگرانی وزیر اعلی کررہے ہیں، کسی کو صوبے کے عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔